مہاراشٹر میں 118 پنچایت کمیٹیوں، 11 ضلع پریشدوں اور دس میونسپل
کارپوریشنوں کے نمائندوں کے لئے آج دوسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ صبح
ساڑھے سات بجے سخت سیکورٹی میں شروع ہوئی۔ان انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ
مشین کا استعمال کیا جا رہا ہے جس کے لئے
پوری ریاست میں 48062 کنٹرول پینل بنائے گئے ہیں اور 958604 افسر اور
ملازمین کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ممبئی میں مجموعی طورپر 9180491 رائے دہندگان ہیں جن میں 5030361 مرد اور 414974 خواتین ہیں۔